میانوالی ائیربیس حملے سے متعلق سنسنی خیز انکشافات منظر عام پر آگئے

میانوالی ائیربیس حملے میں غیر ملکی اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ فائل فوٹو میانوالی ائیربیس حملے میں غیر ملکی اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

میانوالی ائیر بیس حملے سے متعلق سنسنی خیز انکشافات منظر عام پر آ گئے، حملے میں غیر ملکی اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 4 نومبر کو میانوالی میں پاکستان ائیرفورس ٹریننگ ائیربیس پر دہشتگرد حملے میں استعمال کیے جانے والے غیر ملکی اسلحہ سے متعلق تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق میانوالی حملے میں مارے جانے والے دہشتگردوں سے غیر ملکی اسلحہ ملاجو امریکی ساختہ ہے۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردوں سے ملنے والے اسلحے میں RPG-7، AK-74، M-4 اور M-16/A4 شامل ہیں۔

واضح رہےکہ 4 نومبر کو دہشتگردوں نے میانوالی میں پاکستان ائیرفورس کے ائیر بیس پر حملہ کیا جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے تمام 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

 

install suchtv android app on google app store