غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملے کے خلاف مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے

غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملے کے خلاف مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے اسکرین گریب غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملے کے خلاف مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے

غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملے کے بعد دنیا بھر کے مختلف ممالک میں اسرائیل کے خلاف غم و غصہ پایا گیا جس کے باعث اسرائیل اور حامی ملکوں کے سفارت خانوں کے باہر مظاہرے کیے۔

اردن کے دارالحکومت عمان میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر ہزاروں لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے سفارتخانے میں گھسنے کی کوشش کی جنہیں منتشر کرنے کیلئے پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔

تہران میں بھی سیکڑوں مظاہرین نے فرانسیسی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کیا جب کہ ترکیے میں مظاہرین نے نیٹو کے فوجی اڈے میں گھسنے کی کوشش کی اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔

بیروت میں مظاہرین کی بڑی تعداد نے امریکی سفارت خانے کی جانب رخ کیا اور سفارت خانے کے باہر آگ لگادی جب کہ مظاہرین نے بیروت میں اقوام متحدہ کی عمارت میں بھی توڑ پھوڑ کی۔

اس کے علاوہ تیونس، مصر اور فرانس میں بھی مظاہرے کیے گئے جب کہ فلسطینی شہر رام اللہ میں مظاہرین اور فلسطینی حکام کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس دوران مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔

install suchtv android app on google app store