نامزد نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے سینٹ کی رکنیت سے استعفی دے دیا

نامزد نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ فائل فوٹو نامزد نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ

نامزد نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے سینٹ کی رکنیت سے استعفی دے دیا. چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نامزد نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا استعفیٰ منظور کر لیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انوار الحق کاکڑ کی سینیٹ کی نشست 14 اگست سے خالی قرار دی جاتی ہے، انوار الحق کاکڑ نے نگراں وزیرِ اعظم بننے کے بعد غیرجانبدار رہنے کے لیے اپنی نشست سے استعفیٰ دیا ہے۔ واضح رہے کہ نامزد نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی رکنیت سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انوارالحق کاکڑ نے کہا تھا کہ بطور نگراں وزیر اعظم سیاسی غیر جانب داری ثابت کرنی ہے، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانا بنیادی ذمہ داری ہے۔

install suchtv android app on google app store