نگران وزیراعظم 2 روزہ دورے پر ازبکستان روانہ

نگران وزیراعظم انوالحق کاکڑ 2 روزہ دورے پر ازبکستان روانہ فائل فوٹو نگران وزیراعظم انوالحق کاکڑ 2 روزہ دورے پر ازبکستان روانہ

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے اجلاس میں شرکت کے لیے 2 روزہ سرکاری دورے پر ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند روانہ ہوگئے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وزیر تجارت اعجاز گوہر بھی نگران وزیراعظم کے ہمراہ ازبکستان روانہ ہوئے ہیں۔

دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اجلاس میں وزیراعظم اقتصادی تعاون تنظیم کے 2025 کے ویژن اور تجارت، ٹرانسپورٹ، توانائی، سیاحت، معاشی ترقی اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پاکستانی عزم کا اعادہ کریں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ تنظیم کے مستقبل کے کام، علاقائی روابط اور باہمی خوشحالی کے فروغ کے لیے پاکستان کا ویژن پیش کریں گے، جبکہ وزیراعظم ازبکستان کی قیادت اور دیگر شریک رہنماؤں کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے۔

خیال رہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم ایک علاقائی بین الریاستی فورم ہے، جس کی بنیاد 1985 میں تہران میں رکھی گئی تھی۔ ازبکستان پہلی بار ای سی او کا سربراہی اجلاس منعقد کرنے جا رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ بطور بانی رکن پاکستان ای سی او کے خطے کے روابط اور باہمی خوشحالی کے اہداف کے لیے پرعزم ہے۔ 

 

install suchtv android app on google app store