بلوچستان سے سینیٹ کی تمام 11 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے: الیکشن کمیشن

بلوچستان سے سینیٹ کی تمام 11 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب، الیکشن کمیشن فائل فوٹو بلوچستان سے سینیٹ کی تمام 11 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب، الیکشن کمیشن

بلوچستان سے سینٹ کی تمام نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سینٹ کے 33 میں سے 20 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے،سینٹ کے 2 امیدوار مد مقابل امیدواروں کے حق میں ریٹائر ہو گئے۔

بلوچستان سے ٹیکنو کریٹ کی نشست پر جے یو آئی کے مولانا عبدالواسع بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔ بلوچستان سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر 13 امیدوار میدان میں رہ گئے.

ٹیکنو کریٹ کی نشست پر پیپلز پارٹی کے بلال مندوخیل بھی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے۔ بلوچستان سے سینیٹ کی جنرل نشستوں پر 7 اور خواتین کی 2 نشستوں پر امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store