محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کے دوسرے اسپیل کی نوید سنادی

محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کے دوسرے اسپیل کی نوید سنادی فائل فوٹو محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کے دوسرے اسپیل کی نوید سنادی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون بارشوں کے دوسرے اسپیل کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نے 13سے 17جولائی تک مون سون بارشوں کے دوسرے اسپیل کی پیشگوئی کردی ہے، بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں 12جولائی کی شام کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونگی، 12 جولائی کی شام کشمیر ،مری گلیات اسلام آباد راولپنڈی اٹک چکوال جہلم منڈی بہاوالدین میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سیالکوٹ نارووال ،لاہور گجرانوالہ، گجرات قصور اور اوکاڑہ میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش متوقع ہے جبکہ 13جولائی سے 17جولائی کے دوران گلگت بلتستان ،چترال سوات مانسہرہ ایبٹ آباد خوشاب سرگودھا اور مختلف علاقوں میں بارش کے امکان اسلام آباد راولپنڈی گجرنوالہ لاہور میں موسلادھار بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے اس حوالے سے سیاحوں کو بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store