محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کری

محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کری فائل فوٹو محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کری

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کردیا۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان  ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔تاہم مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کی توقع  ہے۔ سیالکوٹ،نارووال، لاہور،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،گجرات، جہلم، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگر، اوکاڑہ ، ساہیوال،ملتان، ڈیرہ غازی خان، قصور ،خانیوال،خانپور، کوٹ ادو، بھکر،لیہ،بہاولپور،رحیم یار خان،راجن پور اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان  ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہناتھا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہنےکی توقع ہے۔تاہم شام/رات کے اوقات میں چاغی ، نوشکی، وشک، پنجگور، کیچ، گودار، قلات، مستونگ، کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، زیارت، پسنی، ہرنائی اور ژوب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ادھرسندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ سکھر،روہڑی، شکارپور، کشمور، موہنجوداڑو اور گردونواح میں صبح / رات کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان  ہے۔

install suchtv android app on google app store