پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

  • اپ ڈیٹ:
پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط فوٹو: ٹوئٹر پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔ معاہدے سے پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان قدرتی آفات اور ان کے ممکنہ نقصانات کی پیش گوئی، فوری امدادی کارروائیوں اور بحالی کے اقدامات میں تعاون کو فروغ ملے گا۔

مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب میں پاکستان کی جانب سے این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک اور سوئٹزرلینڈ کے وزیرخارجہ اگنازئیو کاسیس نے دستخط کئے۔

تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شرکت کی جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمن بھی تقریب میں موجود تھیں۔

مزیدبرآں پاکستان میں سوئٹزرلینڈ کے سفارتخانہ اور اعلیٰ پاکستانی حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر وزیر اعطم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان خطے کے تمام ممالک میں امن اور خوشحالی کا خواہاں ہے، سوئس حکومت کے ساتھ مفید اور تعمیری بات چیت ہوئی، خطے کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے۔

install suchtv android app on google app store