پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔ فائل فوٹو محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق ذی الحج کا چاند دیکھنے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع ابر آلود بھی ہوگا، غروب آفتاب 7 بجکر 24 منٹ پر ہونے کا امکان ہے، غروب آفتاب کے وقت کراچی میں چاند کی عمر 34 گھنٹے 13منٹ ہوگی۔

کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کا کہنا ہے کہ چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 80 منٹ ہے جبکہ چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔ 19جون کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے ، پہلی ذی الحج 20جون کو ہوگی اور عیدالاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store