مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ملک کو انتقامی سیاست نہیں بلکہ مضبوط معیشت کی ضرورت ہے۔
چوہدری شجاعت حسین نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کا خیر مقدم کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کو یکجہتی اور مفاہمت کی ضرورت ہے، نواز شریف کو معیشت کی بحالی اور مہنگائی کے خاتمےکے لیے محنت کرنا پڑےگی۔
چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہےکہ عوام کو نواز شریف سے بہت امیدیں ہیں، ملک کو انتقامی سیاست نہیں بلکہ مضبوط معیشت کی ضرورت ہے۔