مونس الٰہی نے چوہدری شجاعت حسین کے بیٹوں پر بڑا الزام عائد کردیا

مونس الٰہی فائل فوٹو مونس الٰہی

پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے الزام عائد کیا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کے بیٹوں نے اپنی پھوپھیوں کو گرفتار کرنے کیلئے اپنے ہی آبائی خاندانی گھر پولیس بھیجی۔

مونس الٰہی کے الزام پر چوہدری شجاعت کے بیٹے سالک حسین نے کہا خاندان کی عزت پی ٹی آئی کے ووٹوں کے لیےمت رولو، مائیں بہنیں سب کی سانجھی ہیں، برائے مہربانی گجرات میں عورت کارڈ نہ چلایا جائے۔

چوہدری سالک نے کہا کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے امیدوار کا جانا ضروری نہیں، آپ کے پاس وکلا کی فوج موجود ہے انہیں بھیج دیا ہوتا، سیاست کرو ذاتی عناد اور بے بنیاد الزامات مت لگاؤ۔

چوہدری شجاعت کے بیٹے نے دعا دیتے ہوئے کہا اللہ کرے پرویز الٰہی کی مشکلات میں کمی آئے۔

خیال رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کرپشن کے مقدمات میں زیر حراست ہیں اس لیے ان کی جگہ ان کی اہلیہ نے ان کے قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی 3 نشستوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

اس دوران چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ کی جانب سے یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ ان سے کاغذات نامزدگی چھیننے کی کوشش بھی کی گئی۔

دوسری جانب مونس الٰہی بھی کرپشن اور کک بیکس کے الزامات میں پولیس کو مطلوب ہیں اور پولیس نے انہیں بیرون ملک سے واپس لانے کے لیے اقدامات بھی شروع کر رکھے ہیں۔

install suchtv android app on google app store