اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست خارج کردی

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

توشہ خانہ فوجداری کیس میں  ٹرائل کورٹ سے جاری سابق وزیراعظم عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے توشہ خانہ کیس میں وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی عمران خان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے ہدایت دی کہ ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی انڈرٹیکنگ ٹرائل کورٹ میں جمع کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا کل صبح 10 بجے تک زمان پارک میں پولیس آپریشن روکنے کا حکم

عدالت درخواست نمٹاتے ہوئے ہدایت کی کہ عمران خان اپنی درخواست سیشن کورٹ میں دائر کریں، ٹرائل کورٹ قانون کے مطابق بیان حلفی کو دیکھے۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے دلائل دیے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے: وزیراعظم

رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کیے جانے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت عمران خان کے وکلاء خواجہ حارث، بیرسٹر گوہر، علی بخاری اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت عالیہ نے عمران خان کی وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store