"مجھے اسپتال بھیجا جائے میرے پیروں اور ہاتھوں پر خون ہے"

شیخ رشید احمد فائل فوٹو شیخ رشید احمد

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو پولیس نے اسلام آباد کچہری میں پیش کیا گیا۔

اس موقع پر اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ مجھے اسپتال بھیجا جائے میرے پیروں اور ہاتھوں پر خون ہے، جج نے شیخ رشید سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ مجھے خون دکھا دیں گے؟ آپ کے ہاتھ پر تو خون ہی نہیں ہے، جس پر شیخ رشید نے کہا کہ وہ خون میں نے صاف کردیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ مجھے رات کو کہیں لے کر گئے، مجھ سے پوچھا کہ عمران خان کا ساتھ کیوں دے رہے ہیں وہ نااہل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اسپتال بھیجا جائے، میری پٹی کی جائے ، میرے ہاتھ پاؤں باندھ کر رکھے گئے۔ مجھے رینجرز کی سکیورٹی دی جائے، اسپتال بھیجا جائے، پیروں اور ہاتھوں پر خون ہے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں ان سے بھیک نہیں مانگوں گا، بس میری پٹیاں کروا دی جائیں۔ مجھے کرسیوں سے باندھے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنے پر لعنت بھیجتا ہو ں۔ 3 سے 6 بجے تک میرے ہاتھ پاؤں اور آنکھیں باندھی رکھی گئیں۔اس موقع پر عدالت کے حکم پر شیخ رشید کی ہتھکڑیاں کھول دی گئیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ جس طرح پولیس نے مجھے رکھا ہے، اس سے بہتر ہے مجھے موت کی سزا سنا دیں۔ عدالت میں شیخ رشید کی جانب سے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی مخالفت کی گئی جب کہ تفتیشی افسر نے کہا کہ شیخ رشید کے 2 ٹیسٹ کروائے ہیں۔ وائس میچنگ بھی ہوئی ہے اور ابھی فوٹوگرامیڑک ٹیسٹ کروانا باقی ہے۔

install suchtv android app on google app store