شاہ محمود قریشی کی جیل میں طبیعت خراب، اسپتال منتقل

شاہ محمود قریشی فائل فوٹو شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جیل میں طبیعت خراب ہو گئی، جس کے بعد انہیں جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے جیل انتظامیہ کی درخواست پر سائفر کیس میں قید پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہونے پر جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔

جیل انتظامیہ نے عدالت کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی کے ٹیسٹ کرانے ہیں، جیل ڈاکٹر کی ایڈوائس پر انہیں پمز منتقل کرنے کی اجازت دی جائے، جس پر عدالت نے شاہ محمود قریشی کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔

install suchtv android app on google app store