غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری، ایک اور اسپتال مکمل غیر فعال

غزہ میں اسرائیلی جارحیت 42 ویں روز بھی جاری ہے فائل فوٹو غزہ میں اسرائیلی جارحیت 42 ویں روز بھی جاری ہے

غزہ میں اسرائیلی جارحیت 42 ویں روز بھی جاری ہے اور 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار 470 ہوگئی ہے, اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے غزہ میں قائم انڈونیشیا اسپتال مکمل غیر فعال ہوگیا۔ انڈونیشیا اسپتال مکمل غیر فعال ہونے کی وجہ سے مریضوں کا علاج کرنا ناممکن ہوگیا ہے۔

عرب میڈیا روپورٹس کے مطابق ادھر فلسطین میڈیکل ٹیم کا کہنا ہےکہ غزہ کے سب سے بڑے اسپتال میں اسرائیلی کارروائیوں کی وجہ سے انہیں سیکڑوں مریضوں اور اسپتال کے عملے کیلئے فکر لاحق ہوگئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے 16 نومبر کو جاری بیان کے مطابق 11 ہزار 470 شہید افراد میں 4707 بچے، 3155 خواتین اور 668 بزرگ بھی شامل ہیں۔

اس عرصے میں 29 ہزار افراد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ 3640 شہری بشمول 1770 بچے گمشدہ ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ عمارات کے ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 7 اکتوبر سے اب تک طبی عملے کے 203 جبکہ شہری دفاع کے 36 اہلکار شہید ہوچکے ہیں جبک 210 سے زائد طبی ورکرز زخمی ہیں۔

بیان کے مطابق غزہ کے 35 میں 26 اسپتال مکمل طور پر بند ہوچکے ہیں اور 9 جزوی طور پر فعال ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ غزہ کے 58 فیصد سے زائد (لگ بھگ 2 لاکھ 76 ہزار) رہائشی عمارات تباہ ہوچکی ہیں۔

اسی طرح اسرائیل کی جانب سے 60 سے زائد ایمبولینسوں پر حملے کیے گئے جن میں سے 55 تباہ ہوچکی ہیں۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ الشفا اسپتال میں 11 نومبر سے اب تک نومولود بچوں سمیت 40 مریض شہید ہوچکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store