غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی بمباری مجرمانہ اور غیر انسانی فعل ہے: روس

 روس نے غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی بمباری کو جرم اور غیر انسانی فعل قرار دے دیا۔ فائل فوٹو روس نے غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی بمباری کو جرم اور غیر انسانی فعل قرار دے دیا۔

روس نے غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی بمباری کو جرم اور غیر انسانی فعل قرار دے دیا۔

روسی وزارت خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے اسپتال پر حملے اور اس کے نتیجے میں 500 شہادتوں کو غیر انسانی فعل اور جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ اگر اسرائیل اس حملے میں ملوث نہیں ہے تو وہ اس کی سیٹلائٹ تصاویر لازمی جاری کرے۔

روسی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے اسپتال پر حملے کو ہم لازمی طور پر ہم مجرمانہ فعل کے جرم کے طور پر دیکھتے ہیں اور یہ انتہائی غیر انسانی عمل ہے۔

ترجمان روسی وزارت خارجہ نے کہاکہ مشرق وسطیٰ میں تیزی سے پھیلتی صورتحال خطے کے باہر تک پہنچ چکی ہے، یہ عالمی پیمانے پر ایک عالمی بحران ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی اسرائیل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی قوانین میں صحت کی سہولیات کے مراکز محفوظ ہوتے ہیں اور انہیں نشانہ نہیں بنایا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملے کے خلاف مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے

علاوہ ازیں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عام شہریوں اور اسپتالوں کو فوری محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہےکہ اسرائیل فوج نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کرتے ہوئے اسپتال کو نشانہ بنایا جس میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 500 سے زائد ہے جب کہ عالمی رہنماؤں کی جانب سے اس حملے کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔

فسلطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں سے 12 ہزار 500 افراد زخمی ہوئے ہیں، شہید ہونے والوں میں 1000 سے زائد بچے اور ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store