سابق حکومت کی غیر واضع پالیسی کی وجہ سے دہشتگردوں کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع ملا: شیری رحمان

شیری رحمان فائل فوٹو شیری رحمان

وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شیری رحمان نے کہا ہے کہ سابق حکومت کی غیر واضع پالیسی کی وجہ سے دہشتگردوں کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع ملا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پشاور میں دل دہلانے والا خودکش حملہ اور دہشتگردی کے بڑھتے واقعات بہت تشویشناک ہیں۔ شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ پیپلز پارٹی ان کا دکھ اور درد سمجھ سکتی ہے۔ اس طرح کے واقعات قومی یکجہتی کو جنم لیتے ہیں۔ ہمیں قومی یکجہتی اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: پولیس لائنز دھماکے میں شہدا کی تعداد 83 ہوگئی

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ دشتگردی سے مقابلے کیلئے قوم، تمام سیاسی جماعتوں اور ہر شراکتدار کو متحد ہونا ہوگا۔ملک مزید تقسیم و دہشتگردی کا متحمل نہی۔سابق حکومت کی غیر واضع پالیسی کی وجہ سے دہشتگردوں کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع ملا۔اب عمران خان کہہ رہے کہ وہ طالبان کو کے پی میں دوبارہ آباد کرنا چاہتے تھے۔ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے دہشت گرد تنظیموں میں نرم گوشہ پیدا کرنے کی کوشش کہ جا رہی ہے۔

رہنما پی پی پی نے مزید کہا ہے کہ 2013 کے انتخابات میں دہشتگرد تنظیموں نے پیپلز پارٹی کو نشانہ بنایا اور انتخابی مہم چلانے نہیں دی۔ انتخابات سے پہلے دہشتگردی کی نئی لہر پر پیپلز پارٹی کو شدید خدشات ہیں۔

install suchtv android app on google app store