ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے اتحاد کی ضرورت ہے: مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال فائل فوٹو مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے اتحاد کی ضرورت ہے، ابھی تو پوری شام پڑی ہے جو فیصلہ ہو گا سب کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ابھی تو پوری شام پڑی ہے جو فیصلہ ہو گا سب کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج حلقہ بندیاں صحیح کر لیں کل الیکشن کرالیں، کام تو کراچی میں ہمارے دور حکومت میں ہوا ہے، میں وہ شخص ہوں جس کے ہاتھوں سے کراچی بنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط

مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ملک کو اس وقت بحران سے نکالنے کے لیے اتحاد کی ضرورت ہے، اپنی انا کے چکر میں ملک کے ساتھ ناانصافی نہ کریں، اقتدار میں موجود لوگ کراچی کو اس کا حق دیں۔

دوسری جانب کراچی اور حیدرآباد میں کل ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے آج دوپہر رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے کل کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

install suchtv android app on google app store