کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی ہوں گے: الیکشن کمیشن

سندھ حکومت کا بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمشنر کو خط فائل فوٹو سندھ حکومت کا بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمشنر کو خط

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواست پر غور کیلئے اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اتوار کو کراچی اور حیدر آباد ڈویژنز میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔

گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے ہنگامی اجلاس میں دوٹوک کہا تھا کہ کراچی اور حیدر آباد ڈویژنز میں بلدیاتی انتخابات ہر صورت 15 جنوری (اتوار) کو ہی ہوں گے۔

کراچی اور حیدر آباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں، ڈی سی آفسز میں انتخابی سامان کی تقسیم کی جارہی ہے۔

سندھ حکومت نے ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کر لی ہے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ حالات کا تقاضا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کی موجودگی یقینی بنائی جائے، سندھ حکومت پہلے ہی مطلوبہ سیکیورٹی کی فراہمی کے لئے وفاق کو کہہ چکی ہے۔

پاک فوج اور رینجرز نے بلدیاتی انتخابات کے دوران سیکیورٹی کی ذمہ داری لینے سے معذرت کرلی ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی عدم دستیابی پر انتخابات نہیں کرائے جاسکتے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی دستیابی تک بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ موخر کیا جائے۔

سندھ حکومت کی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا ہے، اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ارکان اور متعلقہ افسران شریک تھے۔ الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست مستردکردی

ایم کیوایم نئی حلقہ بندیوں کے مطالبے پر بدستور ڈٹی ہوئی ہے اور مطالبات منظور نہ ہونے پر حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کردیا ہے، اس سلسلے میں وفاقی وزراء نے استعفے قيادت کو جمع کراديے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store