کیا آپ جانتے ہیں کہ نئے سال کا آغاز کس ملک سے ہوگا؟

نئے سال کا آغاز کس ملک سے کیا جائے گا؟ فائل فوٹو نئے سال کا آغاز کس ملک سے کیا جائے گا؟

دنیا بھر میں سال نو کا جشن منانے کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں اور نئے سال کا سورج سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں طلوع ہوگا۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق نئے سال کا سورج سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں طلوع ہوگا اور پھر آسٹریلیا کے شہری نئے سال کو خوش آمدید کہیں گے۔

نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے سڈنی ہاربر پر شاندار آتش بازی کی جائے گی جبکہ ہانگ کانگ کے وکٹوریا ہاربر پر آتش بازی سے نئے سال کا استقبال کیا جائے گا۔

سال نو کے موقع پر تھائی لینڈ کے شاپنگ سینٹر آئیکون سیام پر آتش بازی کی جائے گی جبکہ دبئی کے برج خلیفہ سے بھی آتش بازی کرتے ہوئے سال نو کی مبارک باد دی جائے گی۔

اس کے علاوہ برطانیہ کے شہری لندن، نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر لوگ جشن منانے جمع ہوں گے تاہم پاکستان نے اس بار فلسطینیوں کے اظہار یکجہتی کے لیے سال نو کی تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store