سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی آئی ہے۔
مارکیٹ رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کی کمی سے 2042 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت کم ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی نئی قیمت کہاں پہنچ گئی؟ بڑی خبر آگئی
ملکی سطح پر پیر کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کی کمی سے دو لاکھ 14 ہزار 700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 514 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 84 ہزار 71 روپے ہوگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔