پی آئی اے کا فضائی میزبان ٹورنٹو ایئرپورٹ سے پراسرار طور پر غائب

پی آئی اے کا فضائی میزبان ٹورنٹو ایئرپورٹ سے پراسرار طور پر غائب فائل فوٹو پی آئی اے کا فضائی میزبان ٹورنٹو ایئرپورٹ سے پراسرار طور پر غائب

پاکستان سے روانہ ہونے والی پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) پروازمیں پی آئی اے کا ایک اور فلائٹ اٹینڈنٹ ٹورنٹو ائیرپورٹ پہنچنے کے بعد پرپُراسرار طور پر غائب ہوگیا۔

جو ایئرلائن کی جانب سے اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے باوجود اس سال پیش آنے والا ایسا تیسرا واقعہ ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ائیرلائن انتظامیہ نے اسٹیورڈ اعجاز علی شاہ کے پُراسرار طور پر لاپتا ہونے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

اعجاز علی 14 اکتوبر کو پی کے 781 کی پرواز سے اسلام آباد سے ٹورنٹو کے لیے روانہ ہوئے تھے بعد ازاں انہیں پی کے 782 کی پرواز سے ٹورنٹو سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن پرواز اسلام آباد پہنچنے پر وہ عملے میں موجود نہیں تھے۔

اسلام آباد پہنچنے والی پرواز میں ائیرلائن تفتیش کاروں نے عملے سے اعجاز شاہ کے حوالے سے پوچھ گچھ کی لیکن انہیں اس حوالے سے علم نہیں تھا۔

اسی دوران پی آئی اے انتظامیہ نے کینیڈا امیگریشن حکام کو اسٹیورڈ اعجاز شاہ کے لاپتا ہونے سے آگاہ کیا جو ٹورنٹو سے اسلام آباد واپس آنے سے پہلے عملے کے ساتھ موجود نہیں تھے۔

اعجاز شاہ راولپنڈی میں بحریہ ٹاؤن کے رہائشی ہیں جو گزشتہ 20 سال سے پی آئی اے سے منسلک تھے۔

پی آئی اے عملے کے رکن لاپتہ ہونے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل ایک ایئرہوسٹس اور بین الاقوامی پروازوں میں پی آئی اے کا ایک فضائی میزبان کینیڈا پہنچنے کے بعد لاپتا ہو چکے ہیں۔

رواں سال جنوری میں پی آئی اے کا فضائی میزبان پی کے 781 کی پرواز سے ٹورنٹو ائیرپورٹ پہنچنے کے بعد غائب ہوگیا تھا۔

اسی طرح ایک ائیر ہوسٹس بھی رواں سال کینیڈا پہنچنے کے بعد لاپتا ہوگئی تھی۔

پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ انتظامیہ نے حالیہ واقعہ کے بعد غائب ہونے والے افراد کی تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ پی آئی اے اسٹیشن مینجر نے کینیڈا کی بارڈر سیکیورٹی کو بھی واقعے کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store