خیبرپختونخوا پولیس کو مطلوب ملزم کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

خیبرپختونخوا پولیس کو مطلوب ملزم کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار فائل فوٹو خیبرپختونخوا پولیس کو مطلوب ملزم کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

وفاقی تحقیقات ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے خیبرپختونخوا پولیس کو مطلوب ملزم کو کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق عبدالغفار نامی ملزم متحدہ عرب امارات سے پاکستان پہنچا تھا۔ ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔

حکام کے مطابق ملزم کے خلاف خیبرپختونخوا کے ضلع مالاکنڈ کے تھانہ سنہ کوٹ میں مقدمہ درج تھا اور وہ قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

ملزم کے خلاف سال 2017 میں مقدمہ درج ہوا ۔ گرفتار ملزم کو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

install suchtv android app on google app store