آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری کا پلان منظور کرلیا

پی آئی اے فائل فوٹو پی آئی اے

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کا نجکاری کا مجوزہ پلان منظور کرلیا۔ آئی ایم ایف حکام کےساتھ وزارت نجکاری اور وزارت خزانہ حکام کے مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ تاہم قرض ری شیڈول پلان کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پی آئی اے کا نجکاری کا مجوزہ پلان منظور کرلیا ہے تاہم قرض ری شیڈول پلان کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

آئی ایم ایف کے ساتھ پی آئی اے نجکاری کیلئے قرض ری شیڈولنگ کے پلان پر بھی اتفاق ہوگیا ہے،280 ارب قرض پر بینکوں کوحکومت 12 فیصد شرح سود ایک سال کیلئے ادا کرے گی، آئی ایم ایف نے ایک سال کیلئے پی آئی اے قرض پر سود ادا کرنے کیلئے حکومتی تجویز پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری ایک سال کے عرصے میں کرکے قرض ادائیگیوں کا پلان مرتب کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ بینکوں کو پی آئی اے کے قرض پر سود کی ادائیگیوں کا بوجھ ایک سال سے زائد عرصے کیلئےنہ ہو۔

نجکاری کے بعد روزویلٹ ہوٹل اور پی آئی اے کے ڈیوڈنڈ سے قرض ادائیگیوں کا پلان مرتب کیے جانے کا امکان ہے، کابینہ سےمنظوری پر کمرشل بینکوں کیجانب سےپی آئی اے پر ادائیگیوں کا چارج ختم ہونے سے نجکاری جلد ہو گی۔ پی آئی اے قرض ری شڈولنگ پلان پر رواں ہفتے کے دوران آئی ایم ایف سے مزید بھی بات چیت جاری رہے گی۔

install suchtv android app on google app store