اسلام آباد ایئرپورٹ 15 سال کیلئے آؤٹ سورس کیا جائے گا: خواجہ سعد رفیق

خواجہ سعد رفیق فائل فوٹو خواجہ سعد رفیق

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ 15 سال کیلئے آؤٹ سورس کیا جائےگا۔ ایئرپورٹ کو آؤٹ سورس کرنے پر کوئی بے روزگار نہیں ہوگا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہمارے ادارے ڈوب رہے ہیں اس کی وجہ گندی سیاست ہے، اگر بعض لوگوں کے کھانچے چلنے ہیں تو ملک نہیں چلنا۔ انھوں نے کہا کہ ملک برباد کرنے کی دردناک کہانی ہے مارشل لاء حکومتیں بھی شامل رہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ کوئی دباؤ یا پریشر ڈالے گا تو ریاست اس چیز کو قبول نہیں کرے گی۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کرنا ہے پتھر کے دور میں رہنا ہے یا آگے جانا ہے۔

خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ 15 سال کیلئے آؤٹ سورس کیا جائےگا، ایئرپورٹ کو آؤٹ سورس کرنے پر کوئی بے روزگار نہیں ہوگا۔

install suchtv android app on google app store