لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی چیئرمین واپڈا تعینات

لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی فائل فوٹو لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی

لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے بطور چیئرمین  پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

لیفٹننٹ جنرل(ر) سجاد غنی نے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں اور وہ واپڈا کے 23 ویں چیئرمین بن گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کی مہارت کے حوالے سے بتایا گیا کہ وہ پروفیشنل انجینئر ہیں اور گزشتہ 4 دہائیوں سے دو مساوی کیریئر جاری رکھے ہوئے ہیں۔

چیئرمیں واپڈا نے بیچلر آف انجینئرنگ کی ڈگری ملیٹری انجینئرنگ کالج سے 1984 میں حاصل کیا، جس کے بعد 1990 میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے سول انجینئرنگ میں ماسٹرز کی ڈگری لی۔

انہوں نے پاک فوج میں انجینئرنگ کور کے کمانڈدر اور کوارٹرماسٹر جنرل پاکستان آرمی کے طور پر فرائض انجام دیں جہاں ان کی زیرسرپرستی کئی میگا تعمیراتی پروجیکٹس مکمل ہوئے۔

لیفٹیننٹ جنرل(ر) سجاد غنی نے 1978 میں پاک فوج کی انجینئرنگ کور میں کمیشن حاصل کی اور انفینٹری بریگیڈ اور سوات آپریشن کے دوران انفینٹری ڈویژن کی کمانڈ کی۔

انہوں نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں وائس چیف آف جنرل اسٹاف اور کور کمانڈر کراچی کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں۔

یاد رہے کہ سابق چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے 7 مئی 2022 کو عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، انہوں نے پانچ سال چیئرمین واپڈا کے عہدے پر خدمات انجام دی تھیں۔

 

install suchtv android app on google app store