مختلف بیراجوں پر پانی کی آمد اور اخراج بڑھ گئے، ترجمان واپڈا

مختلف بیراجوں پر پانی کی آمد اور اخراج بڑھ گئے، ترجمان واپڈا فائل فوٹو

 

مون سون بارشوں سے دریاوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی سطح بھی بلند ہونے لگی۔ ترجمان واپڈا کے مطابق مختلف بیراجوں پر پانی کی آمد اور اخراج بڑھ گئے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال تبدیل ہو رہی ہے۔

تربیلا میں پانی کی آمد دو لاکھ سینتیس ہزار چھ کیوسک اور اخراج ایک لاکھ ستر ہزار کیوسک ہے۔

منگلا میں پانی کی آمد ترپن ہزار دو سو کیوسک اور اخراج 12 ہزار کیوسک ہے۔

چشمہ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 63 ہزار کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 45 ہزار کیوسک ہے جبکہ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 86 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 58 ہزار

200 کیوسک ہے۔

اسی طرح دریائے کابل میں پانی کی آمد 85 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 85 ہزار 100 کیوسک ہے۔

تربیلا میں آج کا پانی کا ذخیرہ 30 لاکھ 92 ہزار ایکڑ فٹ، منگلا میں آج کا پانی کا ذخیرہ 27 لاکھ 82 ہزار ایکڑ فٹ اور چشمہ میں آج کا پانی کا ذخیرہ 1 لاکھ 31 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

install suchtv android app on google app store