مسلم لیگ (ن) کی خاتون ایم پی اے کیخلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج، محترمہ کا حیران کن دعویٰ سامنے آ گیا

 ایم پی اے راحیلہ خادم حسین فائل فوٹو ایم پی اے راحیلہ خادم حسین

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے راحیلہ خادم حسین پر بجلی چوری کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ایم پی اے کا کہنا ہے کہ گھر میرے نام ہے نہ میٹر تو مجھ پر مقدمہ کیسے بن سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے راحیلہ خادم حسین پر بجلی چوری کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ راحیلہ خادم حسین نے بوگس میٹر لگا کربجلی چوری کر کے پانچ لاکھ کا نقصان پہنچایا جبکہ ایس ای چوہدری رشید کا کہنا ہے کہ راحیلہ خادم حسین نے ساڑھے تین لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کر دیا ہے۔

دوسری جانب راحیلہ خادم حسین کا موقف ہے کہ گھر میرے نام ہے نہ میٹر تو مجھ پر مقدمہ کیسے بن سکتا ہے، لیسکو کا عملہ خود ہی میٹر اتار کر لے گیا جس کی ویڈیو میرے پاس ہے جبکہ حکومت نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے میر خلاف مقدمہ درج کیا ، مقدمہ درج ہونے پر عدالت سے عبوری ضمانت کرا لی ہے۔

install suchtv android app on google app store