داسو ڈیم سے ملک کو سستی بجلی ملے گی، وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان فائل فوٹو وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مہنگی بجلی ہرطرف مہنگائی لے کر آتی ہے جبکہ داسوڈیم منصوبے سے ملک کو سستی بجلی ملے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے داسو ڈیم کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے منصوبے پر پیشرفت کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے منصوبے پر کام کرنے والے غیرملکی انجینیئروں اور مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ داسو ڈیم کی تعمیر میں پاکستانی اور غیرملکی ورکرز کو خوش آمدید کہتا ہوں، ٹنل میں کام کرنا بہت مشکل ہے، آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ داسو ڈیم سے ملک کو سستی بجلی ملے گی، ہمیں بہت پہلے یہ کام کرنا چاہیے تھا، مہنگی بجلی ہرطرف مہنگائی لے کر آتی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ 50 سال پہلے بجلی سستی تھی، انڈسٹری تیزی سے اوپر جارہی تھی، سستی بجلی سے سب سے زیادہ فائدہ انڈسٹری کو ہوگا۔

install suchtv android app on google app store