سندھ اور پنجاب کے بعد اسلام آباد میں بھی دفعہ 144 نافذ کردی

سندھ اور پنجاب کے بعد اسلام آباد میں بھی دفعہ 144 نافذ کردی فائل فوٹو سندھ اور پنجاب کے بعد اسلام آباد میں بھی دفعہ 144 نافذ کردی

اسلام آباد میں بھی دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی گئی۔

ریڈ زون اور اس کے اطراف میں پانچ یا اس سے زائد بندوں کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد۔ دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ ممکنہ احتجاج، ریلی اور دھرنوں کے سبب کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ دفعہ ایک سو چوالیس کا اطلاق آئندہ دو ماہ تک کے لیے ریڈ زون اور اس کے اطراف میں ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔سندھ بھر میں جلسے، جلوس ریلیوں اور عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق سندھ میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے باعث فیصلہ کیا گیا۔آئی جی سندھ کی جانب سے محکمہ داخلہ کو خط لکھا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے ذریعے 5سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی لگادی دی گئی۔کسی بھی اجتماع یا مظاہرہ پر بھی پابندی عائد ہوگی۔30روز کیلئے ہر طرح کی ریلی نکالنے پر بھی پابندی ہوگی۔

 

install suchtv android app on google app store