ملک بھر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

ملک بھر میں یوم عاشور منایا جا رہا ہے فائل فوٹو ملک بھر میں یوم عاشور منایا جا رہا ہے

نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسینؑ اور ان کے ساتھیوں کی لازوال قربانیوں کی یاد میں آج ملک بھر میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

حضرت امام حسینؑ اور ان کے ساتھیوں نے میدان کربلا میں 10 محرم الحرام کو اسلام کی بقاء کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ایسی مثال قائم کی، جس نے رہتی دنیا تک حق اور باطل کے درمیان واضح حد قائم کردی،آج فرازندان اسلام انہیں خراج عقیدت پیش کی۔

لاہور

حضرت امام حسین علیہ السلام سمیت شہدائے کربلا کی یاد میں لاہور میں یوم عاشور پر شبیہ علم اور ذوالجناح کا مرکزی جلوس تاریخی نثارحویلی سے برآمد ہوا جو آج شام کربلا گامے شاہ پہنچ کر الوداع ہوا،جلوس کے دوران عزاداروں کی نوحہ خانی، گریہ زاری بھی جاری رہی۔

کراچی 

کراچی کا محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر مقررہ راستوں پر رواں دواں ہے ، جلوس سے پہلے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے مجلس پڑھائی، جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ ایرانیاں حسینیاں پر پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔

کوئٹہ

حق و باطل کے معرکے کربلا کی یاد میں ملک کے دیگر شہروں کی طرح کوئٹہ میں علم، شبیہ ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ہوئے، مرکزی ماتمی جلوس رحمت اللہ چوک سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام میں اختتام پزیر ہوا

راولپنڈی 

راولپنڈی میں یوم عاشور کی مناسبت سے علم، شبیہ ذوالجناح اور تعزیے کا مرکزی جلوس امام بارگاہ عاشق حسین تیلی محلہ سے برآمد ہوکر منزل کی طرف گامزن رہا۔ جلوس میں بڑی تعداد میں عزادارن شریک ہوئے اور نواسہ رسول ﷺ سے اپنی محبت کا والہانہ اظہار کیا۔

پشاور 

حضرت  امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پشاور میں بھی یوم عاشور پر ماتمی جلوس، تعزیے، شبیہ ذوالجناح اور شبیہ علم کے جلوسبر آمد ہوئے

پشاور میں 10 محرم کا پہلا جلوس امام بارگاہ سید علی شاہ رضوی سے برآمد ہوا دوسرا جلوس قدیم ترین امام بارگاہ حیدر شاہ سے برآمد ہوکر اسی مقام پر اختتام پذیر ہوا۔

جلوس اور مجالس میں سیکیورٹی انتظامات سخت

محرم الحرام کے جلوسوں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے اور جلوسوں کی نگرانی پر ہزاروں سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جلوس اور مجالس کی سکیورٹی کے لیے مرکزی جلوس کی گزرگاہوں پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ جلوس کی سکیورٹی کے لیے 6368 اہلکار اور آر آر ایف کی 3 کمپنیز تعینات کی گئی جب کہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے 90 سنائپرز جلوس کے اطراف تعینات کیے گئے۔

جلوس کی گزرگاہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ تعینات کیے گئے جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ جلوس کے روٹ پرسرچنگ کی گئی۔

علاوہ ازیں 513 مجالس اور 281 جلوسوں میں 12455 افسران و اہلکار تعینات ہیں کیے گئے  جب کہ 10محرم الحرام کے جلوس کے لیےٹریفک کے متبادل روٹس کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

لاہور میں 14ہزار سے زائد پولیس افسر و اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دئیے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ عزاداری جلوس اور مجالس کوبھرپور سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں اور جلوسوں میں جانے والوں کو سخت چیکنگ کے بعد جانے کی اجازت دی گئی۔

موبائل فون سروس بند

محرم الحرام کے جلوسوں کی مناسبت سے سیکیورٹی کے پیش نظر کراچی، کوئٹہ، لاہور، راولپنڈی اور جہلم سمیت مختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل رہی۔

 

 

 

 

 

install suchtv android app on google app store