سکھر: روہڑی میں 500 سالہ قدیم جلوس برآمد

روہڑی میں 500 سالہ قدیم جلوس برآمد فائل فوٹو روہڑی میں 500 سالہ قدیم جلوس برآمد

صوبۂ سندھ کے شہر سکھر کے علاقے روہڑی میں 500 سالہ تاریخی کربلائے معلیٰ کا نو ڈھالہ تعزیہ جلوس پہلے مرحلے میں برآمد ہو گیا۔ جلوس روہڑی شہر کی تنگ و تاریخی گلیوں سے ہوتا ہوا منڈو کھبڑ کے مقام پر پہلا پڑاؤ ڈالے گا۔

کربلائے معلیٰ کا نو ڈھالہ تعزیہ جلوس شمع گل ہونے کے ساتھ امام بارگاہ شاہِ عراق سے برآمد ہوا۔ جلوس روہڑی شہر کی تنگ و تاریخی گلیوں سے ہوتا ہوا منڈو کھبڑ کے مقام پر پہلا پڑاؤ ڈالے گا۔

منڈو کھبڑ کے مقام پر نمازِ ظہرین تک ضریحِ اقدس نو ڈھالہ تعزیے کی زیارت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ نمازِ ظہرین کے بعد جلوس دوسرے مرحلے میں دوسری منزل کے لیے برآمد ہو گا۔

تاریخی نو ڈھالہ تعزیہ جلوس شام 6 بجے تک میدانِ کربلا پہنچ کر دوسرا پڑاؤ ڈالے گا۔ میدانِ کربلا میں 10 محرم کو نمازِ ظہرین تک ضریحِ اقدس نو ڈھالہ تعزیہ کی زیارت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 10 محرم کو نمازِ ظہرین کے بعد جلوس آخری منزل شہداء قبرستان کے لیے روانہ ہو گا۔

install suchtv android app on google app store