کل صدیوں بعد طویل ترین چاند گرہن ہو گا

رواں سال کا دوسرا چاند گرہن فائل فوٹو رواں سال کا دوسرا چاند گرہن

رواں سال کا دوسرا چاند گرہن کل ہوگا۔ چاند گرہن صدیوں بعد ہونے والا طویل ترین چاند گرہن ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا دوسرا چاند گرہن کل یعنی 19 نومبر کو ہو گا۔ چاند گرہن کے وقت پاکستان میں دن ہو نے کے باعث چاند گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔

افریقہ، امریکہ،آسٹریلیا ور یورپ کے مختلف حصوں میں چاند گرہن دیکھا جاسکے گا۔ ناسا کا کہنا ہے کہ چاند گرہن 580 سال کا طویل ترین چاند گرہن ہو گا۔ ماہرین کے مطابق چاند گرہن کا دورانیہ 3گھنٹے 28 منٹ اور 23 سیکنڈ کا ہوگا۔ چاند کی 97فیصد سطح کو گرہن لگے گا جو تقریباً مکمل چاند گرہن کے قریب ہے۔ 
چاند گرہن کے دوران چاند کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہی سفید نظر آئے گا۔ سورج اور چاند سیارے کے مخالف سمتوں سے گزرتے ہی تقریباً 97 فیصد چاند زمین کے سائے میں غائب ہو جائیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چاندگرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 2 منٹ پر ہوگا۔ چاند گرہن 12 بجکر 19 منٹ پر عروج پر ہو گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن کا اختتام دوپہر 3 بج کر 47 منٹ پر شروع ہوگا۔ چاند گرہن کا مکمل اختتام 5 بج کر 4 منٹ پر ہو جائے گا۔
چاند گرہن کے 15 روز بعد رواں سال کا آخری سورج گرہن 4 دسمبر کو ہوگا۔ سورج گرہن بھی پاکستان سمیت ایشیائی ملکوں میں نظر نہیں آئے گا۔ سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح10بجکر 30منٹ پر شروع ہو گا۔ مکمل گرہن دوپہر12بجکر 10منٹ پر ہوگا اور2بجکر30منٹ پر سورج گرہن ختم ہوگا ۔

install suchtv android app on google app store