سورج سے 33ارب گنا زیادہ بڑا بلیک ہول دریافت

سورج سے 33ارب گنا زیادہ بڑا بلیک ہول دریافت فائل فوٹو سورج سے 33ارب گنا زیادہ بڑا بلیک ہول دریافت

ماہرین فلکیات نے سورج کے وجود سے 33 ارب گنا زیادہ حجم رکھنے والا دیو ہیکل بلیک ہول دریافت کرلیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی ڈرہم یونیورسٹی کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ دیوہیکل بلیک ہول اب تک کی سب سے بڑی دریافت ہے۔

یہ ریسرچ رائل ایسٹرانومیکل سوسائٹی کے جریدے جرنل منتھلی نوٹسز میں شائع ہوئی جس میں سائنس دانوں نے اس دریافت کو ’انتہائی دلچسپ‘ قرار دیا۔

ڈرہم یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کے مصنف ڈاکٹر جیمز نائٹنگیل نے کہا کہ یہ ’بلیک ہول ہمارے سورج سے زیادہ 30 ارب گنا زیادہ حجم رکھتا ہے اور یہ اب تک کی سب سے بڑی دریافت ہے، اس لیے یہ ایک انتہائی دلچسپ ہے‘۔

اس سے پہلے یر ایونٹ ہورائزن ٹیلی اسکوپ نامی بین الاقوامی تعاون تنظیم نے سنہ 2022 میں ’سیجیٹیریئس اے‘ نامی بلیک ہول کی تصویر جاری کی تھی، یہ بلیک ہول ہمارے سورج سے زیادہ 40 لاکھ گنا زیادہ حجم رکھتا تھا۔

install suchtv android app on google app store