رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن، دورانیہ کتنا ہوگا؟ تفصیل جانیئے

چاند گرین فائل فوٹو چاند گرین

رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہو گا، لیکن پاکستان میں مشاہدہ نہیں کیا جائے گا۔ چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 32 منٹ پر ہوا، پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 13منٹ پر چاند گرہن عروج پر ہوگا۔

چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 11 بجکر 51 منٹ پر ختم ہوگا، امریکہ، یورپ، افریقا اور ایشیا کے کچھ حصوں میں چاند گرہن دیکھا جا سکے گا۔

رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن 8 نومبر کو ہوگاجو پاکستان میں جزوی پر طور پر دکھائی دے گا۔

install suchtv android app on google app store