ناسا نے سورج سے 50 گنا بڑا ستارہ دریافت کر لیا

 ستارہ ائیرنڈل فائل فوٹو ستارہ ائیرنڈل

ناسا نے ایک سورج سے بھی 50 گنا بڑا ستارہ دریافت کرلیا۔ جو 1990 میں لانچ کی گئی ہبل دوربین سے دریافت کیا جس کی روشنی کو پہنچنے میں بارہ اعشاریہ 9 ارب سال لگے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق ستارہ ”ائیرنڈل” دوربین کو اب تک نظر آنے والا سب سے فاصلے پر واقع ہے۔ جس کی روشنی کو پہنچنے میں بارہ اعشاریہ 9 ارب سال لگے۔

دوربینیں اتنے فاصلے پر صرف لاکھوں ستاروں پر مشتمل کہکشاؤں کی نشاندہی کر سکتی ہیں مگر ہبل نے ستارے کی الگ سے تصویر لینے کے لیے جدید طریقے کو اپنایا۔

یہ بھی پڑھیں:دھنگ کردینےوالی خصوصیات کے حامل ہیڈفون متعارف

بی بی سی اردو کے مطابق اس سے پہلے سب سے زیادہ دوری کا ریکارڈ بنانے والے ستارے کا نام آئکارس تھا۔ اس کی تصویر بھی ہبل نے کھینچی تھی۔ اس سے نکلنے والی روشنی کو ہم تک پہنچنے میں 9 ارب سال لگے تھے۔

ائیرنڈل قدیم انگریزی کا لفظ ہے جس کے معنی ’ستارۂ سحری‘ یا ’طلوع ہوتی روشنی‘ کے ہیں، ہبل سے لی گئی تصویر میں ایک نقطے سے زیادہ کچھ نظر نہیں آ رہا۔

install suchtv android app on google app store