صبح سورج کی روشنی صحت کیلئے کتنی مفید ہے؟

صبح سورج کی روشنی صحت کیلئے کتنی مفید ہے؟ فائل فوٹو صبح سورج کی روشنی صحت کیلئے کتنی مفید ہے؟

صبح سویرے اٹھنا عام طور پر لوگوں کو زیادہ اچھا نہیں لگتا لیکن اگر صبح اٹھ کر سورج کی روشنی کے فوائد حاصل کرلیے جائیں تو انسان ہمیشہ ہی صبح جلدی اٹھے۔

ماہرین کے مطابق صبح سورج کی روشنی انسان کو دن کے باقی وقت میں اچھی نیند سے لے کر اس کا موڈ اچھا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس کے علاوہ صبح سورج کی روشنی میں بے شمار فوائد بھی ہیں جن سے انسان کی صحت اچھی رہتی ہے۔

صبح سورج کی روشنی وٹامن ڈی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، وٹامن ڈی کی کمی سے ٹی بی اور دیگر بیماریوں کا خدشہ ہوتا ہے۔ صبح سورج کی روشنی سے حاصل ہونے والا وٹامن ڈی انسان کے مدافعتی نظام کو مضبوط رکھنے اور اچھی دماغی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بھی اہم ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح سورج کی روشنی میں باہر نکلنا چاہیے تاکہ صحت سے متعلق اس کے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل ہوسکیں لیکن ایسا زیادہ وقت تک نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس سے جِلد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store