نئی دہلی لال قلعہ دھماکے سے لرز اٹھا، متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی

نئی دہلی لال قلعہ دھماکے سے لرز اٹھا، متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی فائل فوٹو نئی دہلی لال قلعہ دھماکے سے لرز اٹھا، متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کےقریب دھماکا ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب ایک گاڑی میں دھماکا ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

دہلی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دھماکے کے بعد 6 گاڑیوں اور 3 رکشوں میں آگ لگ گئی جنہیں اب بجھادیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق  دھماکے سے ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں ابھی تک معلومات نہیں ملی ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکے سے ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

install suchtv android app on google app store