حکومت نے کروناویکسی نیشن پلان تیار کرلیا

حکومت نے کروناویکسی نیشن پلان تیار کرلیا حکومت نے کروناویکسی نیشن پلان تیار کرلیا

حکومت نے کروناویکسین کے ممکنہ حصول کے بعد ویکسی نیشن کا پلان تیار کرلیا، یہ مہم اگلے سال مارچ میں 3 مراحل میں چلائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ذرایع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا ویکسی نیشن پلان تیار کرلیا گیا ہے، ویکسی نیشن مہم 3مراحل میں چلائی جائے گی، اس مہم کا آغاز مارچ میں ہونے کا امکان ہے، پہلے مرحلے میں ایک کروڑ افراد کی ویکسی نیشن کی جائے گی، جن میں 5 لاکھ ہیلتھ کیئر ورکرز ہوں گے۔

اس حوالے سے ذریع نے یہ بھی بتایا کہ پہلے فیز میں65 سے زائدالعمر95لاکھ شہریوں کی ویکسی نیشن ہوگی، دوسرے مرحلے میں رہ جانے والے ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق دوسرے فیز میں60سال سے زائدالعمر شہریوں کی ویکسی نیشن ہوگی، تیسرے مرحلے میں ملکی آبادی کے مخصوص خصوص میں ویکسین دی جائے گی، ویکسی نیشن کی نوعیت دستیاب ویکسین کی مقدار پر ہوگی۔

خیال رہے کہ کرونا ویکسین کی خریداری کے لیے کابینہ کی خصوصی کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ گزشتہ روز ذرایع کا کہنا تھا کہ اسد عمر کو کرونا ویکسین کی خریداری کے لیے بنائی گئی خصوصی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

کمیٹی میں وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری، وزیراعظم کے معاون خصوصی حماد اظہر، معاون خصوصی برائے سماجی بہبود ثانیہ نشتر اور ڈاکٹر فیصل سلطان شامل ہیں۔

اس حوالے سے ذرایع نے یہ بھی بتایا تھا کہ خصوصی کمیٹی کروناویکسین خریداری کے عمل کی نگرانی کرے گی، خصوصی کمیٹی کے فیصلے حتمی ہوں گے اور کابینہ سے توثیق کی ضرورت نہیں ہوگی۔

install suchtv android app on google app store