ملک میں کورونا کے مزید 4 مریض جان کی بازی ہار گئے

کرونا فائل فوٹو کرونا

پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر کمی آنے لگی ہے، تاہم گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا انفیکشن سے مزید 4 مریض انتقال کر گئے۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 313 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ چار مریضوں کا انتقال ہو گیا۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 16 ہزار 339 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 1.92 فی صد رہی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق کووِڈ نائنٹین سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 134 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنھیں‌ انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 67 ہزار 808 کرونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 558 ہو چکی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store