کورونا کے خطرناک وار جاری،3مریض انتقال کر گئے

کرونا کے خطرناک وار جاری فائل فوٹو کرونا کے خطرناک وار جاری

  گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں کرونا انفیکشن سے 3 مریض انتقال کر گئے۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 416 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ تین مریضوں کا انتقال ہو گیا۔
این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 16 ہزار 764 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 2.48 فی صد رہی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق کووِڈ نائنٹین سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 152 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنھیں‌ انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔  


واضح رہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 67 ہزار کرونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 550 ہو چکی ہے۔

install suchtv android app on google app store