وفاقی دارالحکومت میں 24 گھنٹوں کے دوران 26 افراد کورونا سے متاثر

وفاقی دارالحکومت میں 24 گھنٹوں کے دوران 26 افراد کورونا سے متاثر فائل فوٹو وفاقی دارالحکومت میں 24 گھنٹوں کے دوران 26 افراد کورونا سے متاثر

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے 26 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 26 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 236 کورونا ٹیسٹس کیے گئے ہیں۔

ڈی ایچ او کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے تحت شہر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.10 فیصد ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں ایک مرتبہ پھر کورونا مثبت کیسز کی شرح میں بڑی تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store