ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 28 کیسز رپورٹ

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 28 کیس رپورٹ فائل فوٹو ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 28 کیس رپورٹ

اسلام آباد۔ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 28 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 10 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

پیر کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے3ہزار105ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 28 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.90فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 10 کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالے سے لاہور میں245 افراد میں سے 11 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 4.49 فیصد رہی جبکہ اسلام آباد میں144 میں سے02افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 1.39 فیصد رہی۔

 

install suchtv android app on google app store