پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 28 کیسزرپورٹ

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 28 کیسزرپورٹ فائل فوٹو پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 28 کیسزرپورٹ

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 28کیس رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح0.70فیصد رہی۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 28کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 18 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے3ہزار985ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 28 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.70فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 18 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

ملک کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالے سے لاہور میں317 افراد میں سے 6 کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 1.89 فیصد رہی،فیصل آباد میں 137 افراد میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 0.73فیصد رہی جبکہ اسلام آباد میں397 ٹیسٹوں میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیااور شرح 0.25 فیصد رہی۔

 

install suchtv android app on google app store