پیاز کے کئی طبی فوائد، ایک ایسے مرض کاعلاج حیران کن تحقیق

 پیاز کے کئی طبی فوائد، ایک ایسے مرض کا حیران کن تحقیق فائل فوٹو پیاز کے کئی طبی فوائد، ایک ایسے مرض کا حیران کن تحقیق

 پیاز کے کئی طبی فوائد سے ہم آگاہ ہیں اور اب سائنسدانوں نے اس کا ایک اور ایسا حیران کن فائدہ بتا دیا ہے کہ سن کر ہر کوئی اسے اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنا لے گا۔

ڈیلی سٹار کے مطابق سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ پیاز بلڈپریشر کو کم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے جو ایک انتہائی خطرناک بیماری ہے اور دنیا میں اموات کی چند بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔

برطانوی ادارہ صحت نیشنل ہیلتھ سروسز کے سائنسدانوں کے مطابق پیاز میں اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات پائی جاتی ہیں جو ہائی بلڈپریشر کو کم کرنے کا کام کرتی ہیں۔ اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 70افراد پر تجربات کیے جو ہائی بلڈپریشر کے مریض تھے۔ ان لوگوں کو دو گروپوں میں تقسیم کرکے ایک گروپ کو معمول کی دوا کھانے کو کہا گیا جبکہ دوسرے گروپ کو روزانہ 162ملی گرام کوئرسیٹن (Quercetin)سے بھرپور پیاز کا عرق پلایا جاتا رہا۔

8 ہفتے بعد پیاز کا عرق پینے والے گروپ میں ہائی بلڈپریشر کی علامات دوسرے گروپ کی نسبت واضح طور پر کم ہو گئی تھیں۔ تحقیقاتی نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”اگر روزانہ بڑے سائز کا سرخ پیاز کھایا جائے تو نہ صرف یہ ہائی بلڈپریشر کو کم کرتا ہے بلکہ جسم میں کولیسٹرول لیول میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔

install suchtv android app on google app store