پاکستان غیرمعیاری سگریٹس میں سرِفہرست

40فیصد سے زائد غیر معیاری سگریٹس فروخت کی جارہی ہیں فائل فوٹو 40فیصد سے زائد غیر معیاری سگریٹس فروخت کی جارہی ہیں

اوکسفرڈ اکنامک کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان غیر قانونی سگریٹ کی ایشیا میں سب سے بڑی مارکیٹ بن چکا ہے۔

حکومت کی جانب سے ملک میں تمباکو نوشی کی روک تھام کیلیے مرتب کی گئی پالیسی سے سگریٹ نوشی کے عادی افراد کی تعداد میں کمی نہیں ہوئی۔

عالمی تجزیاتی رپورٹ اوکسفرڈ اکنامکس کی جانب سے رپورٹ انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں سالانہ 8ارب سے زائد سگریٹ خریدے جاتے ہیں۔

جس میں سے تقریبا 5ارب سگریٹ قانونی لسٹڈ کمپنیاں فروخت کرتی ہیں جبکہ 3ارب سے زائد سگریٹ غیر قانونی طورپر تیار کرنے والی کمپنیاں فروخت کرتی ہیں، یوں قانونی طور پر 56فیصد سگریٹ فروخت ہو رہی ہیں جبکہ 40فیصد سے زائد غیر معیاری سگریٹس فروخت کی جارہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق غیرقانونی طور پر سگریٹ تیار کرنے والی کمپنیاں انڈر انوائسنگ یا دیگر طریقوں سے ٹیکس ریونیو میں 43ارب روپے اور سیلز ٹیکس کی مد میں 15ارب روپے سے زائد ہڑپ کرجاتی ہیں۔

install suchtv android app on google app store