لمبا قد کسے پسند نہیں، اگر کسی کا قد چھوٹا رہ جائے چاہے وہ لڑکا ہو یا لڑکی ان میں کسی حد تک احساس کمتری رہتا ہے، لہٰذا قد بڑھانے کیلئے نیچے بیان کیا گیا نسخہ قابل عمل ہے۔
اگرچہ قد کا تعلق خاندان سے بھی ہوسکتا ہے لیکن قد بڑھانے کیلئے کچھ ایسے آسان طریقے بھی ہیں کہ جو اگر اختیار کیے جائیں تو کوئی بھی اپنا قد بڑھا سکتا ہے۔
قد کو چند مخصوص ورزشوں اور غذاؤں کے ذریعے بڑھایا جا سکتا ہے، تاہم 25 سال سے زائد عمر کے افراد میں قد کے بڑھنے کے امکانات بہت کم ہو جاتے ہیں۔
اس حوالے سے اے آر وائی کیو ٹی وی کے پروگرام میں قد بڑھانے کیلئے ایک نہایت آسان سا نسخہ تیار کرنے کا طریقہ بیان کیا گیا جس میں صرف دو چیزیں پانی اور کھجور یا پانی اور کشمش کو استعمال کیا گیا ہے۔
اس نسخے کو بنانے کیلیے ایک لیٹر پانی جگ میں لیں وہ جگ شیشے کا ہو یا مٹی کا اس میں ایک مٹھی بھر کر کشمش ڈال دیں، اور پھر اسے ساری رات کیلیے تقریباً دس سے 12 گھنٹے کیلیے چھوڑ دیں ۔ اور جو پانی اس کے اوپر آتا رہے گا اسے استعمال کرتے رہیں۔ اس کے علاوہ قد بڑھانے کیلئے یہی طریقہ کار کھجور اور پانی کے نسخے کا بھی ہے۔