اس کے علاوہ لو بلڈ شوگر کا مسئلہ بھی ان لوگوں میں دیکھنے میں آیا‘ جو سلم ہونے کے لئے مخصوص غذائیں استعمال کرتے ہیں۔ایسے افراد میں سست کارکردگی کی وجوہات میں ڈپریشن کو اہم مانا جا رہا ہے‘ خاص طور پر پہلے دور کے بعد جب وزن کی کمی ظاہر ہوتی ہے۔
جدید تحقیق سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ جسم کو دبلا اور سلم رکھنے کے لئے غذائی تمتموں (Food Supplement) یا مخصوص غذاؤں کے مسلسل استعمال سے ہمارا دماغ کمزور ہو سکتا ہے۔جب سائنسدانوں نے ایسے لوگوں‘ جو خود کو سلم کرنے والی غذائیں نہیں کھاتے ہیں‘ کا موازانہ ان افراد سے کیا‘ جو سلم ہونے کے لئے مخصوص غذائیں لیتے ہیں‘ تو یہ حقیقت سامنے آئی کہ خود کو سلم کرنے کے خواہش مند افراد کا رد عمل قدرے سست‘ کسی مسئلے کا حل تلاش کرنے میں کمزوری اور یادداشت کے ضعیف ہونے کی پریشان کن صورتحال میں مبتلا نظر آئے۔
جسم میں موجود چکنائی سے حقیقی جنگ کرنے کی وجہ سے بھی یہ ڈپریشن بڑھتا ہے۔
اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو فاقہ کشی ایک ناقص طریقہ کار ہے۔
یہ ثابت ہو چکا ہے کہ جو لوگ دن کے مرکزی کھانوں سے ہاتھ کھینچ لیتے ہیں وہ اپنا وزن بڑھا لیتے ہیں۔کھانے نہ کھانے یا افاقہ کشی کرنے سے وزن کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ جاتا ہے۔اس لئے تینوں ٹائم کا کھانا وقت پر کھائیے‘ خاص طور پر صبح کا ناشتہ ضرور کریں‘ کیونکہ یہ بہت اہم ہے اور غذا کی بہتر سپلائی کی بدولت آپ کا جسم بہتر طور پر کام کرتا ہے۔