بغیر دودھ کے چائے کے صحت پر حیرت انگیز اثرات

ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں روزانہ 3 ارب سے زیادہ چائے کے کپ پیے جاتے ہیں۔ فائل فوٹو ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں روزانہ 3 ارب سے زیادہ چائے کے کپ پیے جاتے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں روزانہ 3 ارب سے زیادہ چائے کے کپ پیے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ چائے دنیا کے مقبول ترین مشروبات میں سے ایک ہے اور اس کا استعمال صدیوں سے ہو رہا ہے۔

چائے میں کیفین، فلورائیڈ اور فلیونولز سمیت متعدد غذائی اجزا ءموجود ہوتے ہیں جو صحت کو فائدہ پہنچاتے ہیں، لیکن اہم سوال یہ ہے کہ کیا دودھ کے بغیر چائے یعنی سیاہ چائے (قہوہ) پینے سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے یا نہیں؟

کیا سیاہ چائے پینا فائدہ مند ہوتا ہے؟

اس کا جواب ہاں میں ہے۔ دیگر اقسام کی طرح بغیر دودھ کی چائے پینے سے جسم کو اضافی اینٹی آکسائیڈنٹس ملتے ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق چائے میں پولی فینولز نامی مرکبات موجود ہوتے ہیں جو اینٹی آکسائیڈنٹس خصوصیات سے لیس ہوتے ہیں۔تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا ہے کہ چائے میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس سے مختلف امراض جیسے دل کی شریانوں کے امراض اور ذیابیطس سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ اینٹی آکسائیڈنٹس عمر بڑھنے سے آنے والی جسمانی تنزلی سے بھی تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

اینٹی آکسائیڈ

سیاہ چائے پینے کی عادت سے صحت کو متعدد فوائد ہوتے ہیں۔ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ سیاہ چائے کو پینے سے کسی بھی وجہ سے قبل از وقت موت کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔چائے میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس جسم میں گردش کرنے والے نقصان دہ مواد کے اثرات سے خلیات کو تحفظ فراہم کرتے ہیں جس سے متعدد امراض سے بچنا ممکن ہوتا ہے۔چائے میں موجود اجزاءسے معدے کی صحت کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔ کچھ تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ سیاہ چائے پینے کی عادت کینسر کی مخصوص اقسام سے بھی تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔

بلڈ شوگر لیول میں کمی

ایسے شواہد بھی ملے ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ اس چائے کو پینے سے کھانے کے بعد بڑھنے والے بلڈ شوگر لیول میں کمی آتی ہے۔ سیاہ چائے میں ایک theanine نامی جزو ہوتا ہے جو تناو_¿ میں کمی لاتا ہے ۔اس کے استعمال سے مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔مختلف تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا کہ سیاہ چائے پینے سے صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں بھی کمی آتی ہے، جس سے امراضِ قلب سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

کیفین کی مقدار کم ہوتی ہے

سیاہ چائے میں کافی کے مقابلے میں کیفین کی مقدار کم ہوتی ہے اور ایک کپ میں 47 ملی گرام کیفین موجود ہوتی ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ 300 ملی گرام کیفین سے زیادہ استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔کیفین کے زیادہ استعمال سے سردرد، بے خوابی، انزائٹی، چڑچڑے پن، دل کی دھڑکن کی رفتار بڑھنے اور مسلز میں تکلیف جیسے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

تو کتنے کپ چائے پینا بہتر ہوتا ہے؟

مختلف تحقیقی رپورٹس میں اس سوال کا جائزہ لیا گیا۔کچھ رپورٹس میں روزانہ 2 سے 4 کپ چائے پینا محفوظ قرار دیا گیا جبکہ کچھ میں دعویٰ کیا گیا کہ 10 کپ روزانہ چائے پینے سے صحت کو نقصان نہیں ہوتا۔تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ 3 سے 5 کپ روزانہ چائے پینا بیشتر افراد کے لیے محفوظ ہوتا ہے۔اس سے زیادہ مقدار کے استعمال سے منفی اثرات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store