منفی سوچوں کو کم کرکے ذہنی صحت کو بہتر کیا جاسکتا ہے، ماہرین صحت

منفی سوچوں کو کم کرکے ذہنی صحت کو بہتر کیا جاسکتا ہے فائل فوٹو منفی سوچوں کو کم کرکے ذہنی صحت کو بہتر کیا جاسکتا ہے

منفی خیالات ذہنی اور جسمانی صحت پر اثرانداز ہوتے ہیں،بہترین ذہنی صحت اس بات کا تقاضہ کرتی ہے کہ منفی خیالات سے پیدا ہونے والی پریشانیوں اور افسردگی کم کرنے کے لیے اپنے خوف کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

حال ہی میں ہونے والا ایک سائنسی مطالعہ مذکورہ بالا دعوے کو صحیح ثابت کرتا ہے۔ محققین کی رپورٹ کے مطابق مطالعہ میں شریک کچھ شرکاء کے لیے ذہنی صحت میں درحقیقت اس وقت بہتری نظر آئی جب انھوں نے مخصوص تربیت حاصل کی کہ مستقبل میں پیش آنے والے منفی واقعات کے بارے میں کیسے اپنے خوف یا خدشات کو رفع کیا جائے۔

مطالعے کے آغاز میں ذہنی صحت کی خراب علامات والے افراد نے آخر مرحلے تک مزید بہتری محسوس کی جب انہوں نے اپنے منفی خیالات پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا سیکھ لیا۔

برطانیہ کی یونیورسٹی آف کیمبرج میں MRC کوگنیشن اینڈ برین سائنسز یونٹ کے سینئر سائنسدان اور محققین کی ٹیم کے لیڈر مائیکل اینڈرسن نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ جب آپ پریشان کن یا منفی خیالات یا خدشات کو اپنے ذہن میں پیچھے دھکیلتے ہیں تو یہ آپ کے رویے میں لاشعوری اثرات کی صورت میں واپس آتے ہیں۔ اور آپ کے خوابوں، جذبات اور محرکات، چالوں تک کو متاثر کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا تاہم یہ بات نیورو اور نفسیات کی سائنسز سے ملے شواہد سے متصادم ہے، تمام ثبوت اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ ناخوشگوار یا منفی سوچوں کو کم کرکے ذہنی صحت کو بہتر کیا جاسکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store